وہ اداکار جنہوں نے فئیرنیس کریم کی مہم کا حصہ بننے سے انکارکردیا

گورا رنگ کرنے کی سوچ نسل پرستی اور احساس کمتری کو پروان چڑھاتی ہے، سوارا بھاسکر

جمعرات 13 اپریل 2017 20:29

وہ اداکار جنہوں نے فئیرنیس کریم کی مہم کا حصہ بننے سے انکارکردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2017ء)بالی ووڈ اداکارمحض فلموں میں اداکاری کرکے ہی نہیں کماتے بلکہ کچھ منٹوں میں ہی کروڑوں کمانے کے کئی مواقع ان کے ہاتھ آتے ہیں لیکن اس وقت بالی ووڈ کے فنکار متحد ہوگئے جب انہیں گورا رنگ کرنے والی کریموں کی اشتہاری مہم کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے ٹھکرادی۔رنبیرکپورنے گورا رنگ کرنے والی کریم کے برانڈ کا حصہ بننے سے اس لیے منع کیا تھا کیونکہ ان کے مطابق ان فئیرنیس کریموں سے بلا واسطہ کہیں نہ کہیں نسل پرستی پروان چڑھتی ہے جو بھارت جیسے یا کسی اورملک کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں۔

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت نے فئیرنیس کریم کے برانڈ کا حصہ بننے سے صاف انکارکردیا تھا جس کے لیے انہیں 2 کروڑ کی آفر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ سے جب اس آفر کو ٹھکرانے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی گورے رنگ کے پیچھے چھپا تصور ان کے لیے سمجھ سے بالاتر رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگرمیں سلیبریٹی ہوتے ہوئے ان پراڈکٹس کا حصہ بنوں تو میں اس سے کیا پیغام دوں گی اس لیے مجھے یہ آفر ٹھکرانے کے بعد کسی بھی قسم کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

اداکارہ سورا بھاسکرنے بھی ایسی ہی برانڈ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ گورے رنگ کرنے کی سوچ کو پیچھے دکھیل دینا چاہیئے، یہ ہی وہ سوچ ہے جو نسل پرستی اور احساس کمتری کو پروان چڑھاتی ہے۔ میرے لیے یہ ہی بہت اہم چیز ہونی چاہیئے کہ میں جیسی بھی چاہے گوری یا کالی اچھی ہی ہوں بلکہ ہر انسان کو ایسا ہی سوچنا چاہیئے۔اداکارہ کالکی کوچلن کا فئیرنیس کریموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ گورا رنگ ہونا برا نہیں پر بھارت میں گورے رنگ کو خوبصورتی کے لیے جنون بنالینا غلط ہے، بہت سے ایسے کالے لوگ بھی ہیں جو بہت زیادہ خوبصورت ہیں لیکن وہ گورے نہیں اور نہ وہ گورا ہونا چاہتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 20:29:48