چیف سیکرٹری نے تعلیمی اداروں کی مفصل رپورٹ طلب کرلی،معیار تعلیم موثر طرز پر فروغ دیں گے ،سید ممتاز علی شاہ

پیر 18 فروری 2019 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے معیار تعلیم کو موثر طرز پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے نیز کالجز اور اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام کالجز کیڈٹ کالجز پبلک اسکولز اور گود لیے گئے اسکولز کے بارے میں ایس آئی بی ای( سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن )اور سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن ایس ای ایف کے اشتراک سے تفصیلی سروے عمل میں لائیں اور ایک مہینے میں رپورٹ پیش کریں جس میں تعلیمی اداروں کے قیام کی تاریخ سے آج تک کی صورتحال اساتذہ ،معلمات و طلبہ کی تعداد اوربلڈنگزاور سہولتوں کے کوائف اور متعلقہ مسائل بھی شامل ہوں۔

وہ پیر کی صبح دفتر میں اسکول اینڈ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ،ایس آئی بی اے،اورایس ای ایف اور ایس ٹی ای وی ٹی اے کے تمام تعلیمی و تربیتی اداروں کی بابت اہم جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں ایس آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی سیکریٹری اسکول قاضی شاہد پرویز سیکریٹری کالجز پرویز احمدسیہڑ، سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی ریاض الدین قریشی سیکریٹری ایمپلی منٹیشن اینڈ کالجز ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی اور مینجنگ ڈائریکٹر ایس ای ایف ناہید شاہ درانی مینیجنگ ڈائریکٹر ایس ٹی ای وی ٹی اے شفیق احمد مہیسر سمیت کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ اور کمشنر سکھر رفیق اے بریرو نے بھی شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کی فیکلٹی کے لوازمات میں 76 پی ایچ ڈیز 64 ایم ایم فلز 44 بیچلر اینڈ ماسٹرز سمیت بہت سی خصوصیات ہیں جبکہ یونیورسٹی کا عوامی جمہوریہ چین کی سات یونیورسٹیز کے ساتھ الحاق ہے ایس آئی بی اے کے تحت شمسی توانائی کا ایک پروجیکٹ بھی سرگرم عمل ہے نیز ایک گشتی لیبارٹری بھی مختلف ٹیسٹ سروس انجام دیتی ہے ایم ڈی ایس ای ایف نے ادارے کے تحت ادارے کے پانچ سو اسکولز کی بریفنگ دی سیکریٹریز کالج اینڈ اسکولز نے کالج ایجوکیشن اورا سکول ایجوکیشن سے متعلقہ تعلیمی اداروں بشمول کیڈٹ کالجز ،پبلک اسکولز اور ماڈل اسکولز کے بارے میں بریفنگ دی ایم ڈی اسٹیپٹا نے بھی متعلقہ تربیتی اداروں کے بارے میں معلومات اور مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ سروے رپورٹس کی روشنی میں موثر لائحہ عمل کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی فروغ دیں گے جس کے تحت ایس آئی بی اے 300 طلبہ کو سالانہ اسکالر شپ فراہم کر رہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری