ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

کراچی میں 6 تا 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو سے شہریوں کو بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی

جمعہ 3 مئی 2024 23:24

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) کراچی میں 6تا8مئی کے دوران ہیٹ ویو سے شہریوں کو بچانے کیلئے مارکیٹوں بس اسٹاپس سمیت مختلف مصروف مقامات پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی اور تمام ٹاونز میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز بنائے جائیں گے ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں فوری طبی امداد کی سہولیات ہو نگی۔ پینے کا ٹھنڈا پانی سایہ دار جگہ گیلے ٹاولز اور او آر ایس دستیاب ہوگی ہیٹ اسٹروک سینٹرز لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں صوبائی ڈیزازسٹرمینجمنٹ اتھارٹی محکمہ صحت اسپتالوں کی انتظامیہ بلدیہ عظمی ٹاون ایڈمنسٹریشن کے الیکٹرک دیگر اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں کی رہنمائی اور مدد کریں گے۔ محکمہ صحت ہیٹ ویو سے بچاو کے اصولوں سے آگاہی کے لیے تشہیری اقدامات کریں گا، ممتاز شخصیات کے ذریعے آگاہی ویڈیوز اور پیغامات کو سوشل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

۔اس بات کا فیصلہ کمشنرکراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کو بچانے کے اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور محکمہ صحت کے افسران اور الیکٹرک ایدھی جے ڈی سی اور سیلانی ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2015 کے سانحہ ہیٹ ویو کو مدنظر رکھ کر انتظامات کا جائزہ لیا گیا اتفاق کیا گیا کہ اجلاس میں کمشنر نے کہا کہ ہیٹ ویو کے اثرات سے شہریوں کو بچانے کیلیے جامعہ منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے فیصلہ کیا گیا اگلے تین روز میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع کے لیے ہنگامی منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اجلاس کو متوقع ہیٹ ویو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انھوں نے کہا کہ 6 تا 8 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے اس موقع پر شہریوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو ہیٹ اسٹروک سینٹرز کو فعال کرنیکی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ ممکنہ طور پر تین سے چار روز قبل جاری کیا جاے گا فیصلہ کیا گیا شہریوں کی آگاہی اور اداروں کی رہنمائی کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ موسمیات اس موقع پر الرٹ کے ساتھ اپنی ایڈوائزری بھی جاری کرے گا تاہم صوبائی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صحت اور ایمرجنسی سے نمٹنے والے ادارے انتظامیہ اسپتال فوری طور پر اپنی تیاریوں کو ترجیحی کوششوں کے ذریعے جلد از جلد مکمل کر لیں گے نمائندہ کے الیکٹرک نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ اس موقع پر ترجیحات کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کر نے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔

کے الیکٹرک نمائندے نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جاے گی وہ انتظامیہ کی مشاورت اور رہنمائی سے کے الیکٹرک خصوصی اقدامات کرے گی۔ اجلاس میں بلدیہ عظمی کے اسپتالوں جناح اسپتال اور سول اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹرچری کہ سہولت فراہم ہوگی جہاں بڑے اسپتالوں میں وارڈ اور دیگر اسپتالوں میں بیڈز ہونگے اور تمام ضروری طبی عملہ اور سہولتیں ہونگی۔ نجی اسپتالوں سے بھی تعاون کے حصول کیلئے محکمہ صحت رابطہ سے اقدامات کرے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

21 اور 22 جولائی تاریخ کے گرم ترین دن ریکارڈ

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے  کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ،  وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کے چوتھے سپیل کے برسنے کی پیشگوئی

ملتان  میں مطلع جزوی  ابرآلود، گرد آلود ہوائیں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

ملتان میں مطلع جزوی ابرآلود، گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

کراچی میں گرمی کا زور توڑنے والی سمندری ہوائیں بحال ‘موسم معمول پر آگیا،چیف میٹرولوجسٹ

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش‘ نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس ، با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورٹی کے مالی بحران