بارش برسانے والا نیا سسٹم تین مارچ سے پاکستان میں داخل ہوگا ‘محکمہ موسمیات

منگل 26 فروری 2019 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا نیا سسٹم تین مارچ سے پاکستان میں داخل ہوگا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم دو روز تک بارشیں برسا کرملک سے نکل جائے گا اور پیچھے سردی چھوڑ جائے گا لیکن پھر تین اور چار مارچ کو دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان داخل ہوگا اور مزید بارشیں برسانے گا جس سے دوبارہ سردی بڑھ جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu