آئندہ2 روز میں جڑواں شہروں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

منگل 19 مئی 2015 12:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) آئندہ 2 روز میں جڑواں شہروں سمیت کشمیر ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے متعدد مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ،اسلام آباد ،ساہیوال،لاہور،سرگودھا، بہاولپور،ملتان،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ،سکھر ڈویڑن،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گااور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور کشمیر، گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی طور پرابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

تاہم کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بار گڑھی دوپٹہ میں22 ملی میٹر جبکہ کوٹلی 03، لاڑکانہ02،ڈی جی خان، ملتان اور گلگت میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہگزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات جن میں سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں49 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، سبی 48، پڈعیدن47، لاڑکانہ46، موہنجوداڑو45، جیکب آباد اور تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری