موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 16 جولائی 2025 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج(رات) اور17جولائی کے دوران موسلا دھار/شدیدموسلادھار بارش کے باعث کشمیر ، اسلام آباد/راولپنڈی ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، ڈی جی خان، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، مری، گلیات، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، نوشہرہ اور مردان کے مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے،شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ ، پشاور، اسلام آباد/راولپنڈی کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے اور عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی ہے، آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے اورعوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل (جمعرات کو) کشمیر ، اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بیشترمقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں شدید /موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ وسطی /جنوبی پنجاب اور شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، کشمیر ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اورخیبر پختو نحوا میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ وسطی اور مشرقی پنجاب میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: شیخوپورہ 234، اوکاڑہ 165، منڈی بہائوالدین 168، حافظ آباد 127، لاہور (ایئرپورٹ 120، شہر 76)، جہلم 81، قصور 66، گوجرانوالہ 54، منگلا 51، ساہیوال 46، سیالکوٹ (شہر 44، ایئرپورٹ 27)، چکوال 42، فیصل آباد 32، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 28، سیدپور 24، گولڑہ 17، بوکرہ 14، ایئرپورٹ 13)، راولپنڈی (شمس آباد 27، چکلالہ 19، کچہری 13، پیرودھائی 12)، بہاولنگر 23، مری 20، نارووال 19، اٹک 17، بھکر 08، جوہرآباد، سرگودھا 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، گجرات، خانیوال، جھنگ 01، کشمیر: کوٹلی 60، راولا کوٹ 43، مظفرآباد (ایئرپورٹ 23، شہر 18)، گڑھی دوپٹہ 13، خیبر پختونخوا: پٹن 41، کاکول 38، کالام 24، بالاکوٹ 21، مالم جبہ 15، چراٹ 11، سیدو شریف 07، دیر (بالائی 04، زیریں 01)، دروش 03، میر کھانی 02، گلگت بلتستان: استور، بگروٹ 13، گوپس، گلگت 12، ہنزہ 07، چلاس 04، بونجی، سکردو 02، بلوچستان: سبی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین، نوکنڈی 43 اور دادومیں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مون سون کے رنگ،اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

مون سون کے رنگ،اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

پنجاب میں طو فانی بارشیں ، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 36 زخمی

پنجاب میں طو فانی بارشیں ، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 36 زخمی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ..

محکمہ موسمیات کی 15 سے 17 جولائی کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پی شگوئی

محکمہ موسمیات کی 15 سے 17 جولائی کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پی شگوئی

محکمہ موسمیات کی 14 تا 17 جولائی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی 14 تا 17 جولائی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں اگلے تین دنوں کے دوران رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں اگلے تین دنوں کے دوران رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی 13 اور 14جولائی کے دوران ملک کےمختلف علاقوں میں شدیدموسلادھار بارش  کی پیشنگوئی، ندی ..

محکمہ موسمیات کی 13 اور 14جولائی کے دوران ملک کےمختلف علاقوں میں شدیدموسلادھار بارش کی پیشنگوئی، ندی ..

خیبر پختونخو امیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

خیبر پختونخو امیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

صوبہ سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان

صوبہ سندھ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کا امکان

مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، کئی شہروں میں بارش

مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، کئی شہروں میں بارش

پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ..

پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ..