شہری دُھند میں محفوظ سفرکیلئے اوورٹیکنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں‘ آصف صدیق

جمعہ 15 جنوری 2016 14:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے کہا ہے کہ شہری دھندلے موسم میں محفوظ سفر کیلئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنے میں دقت نہ ہو، شہری دھند میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں اورگہری دھند ہونے پر گاڑی کے چاروں انڈیکیٹرزکو چلائے رکھیں۔

گاڑی کے سائیڈ شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں تاکہ فرنٹ سکرین اورسائیڈ ونڈوزپر اوس جمنے نہ پائے ،شہری اپنی حفاظت کیلئے گاڑی کی ونڈسکرین صاف کرنے کیلئے ہاتھ اور سر ہر گز باہر مت نکالیں۔دھند میں گاڑی کو روڈ پر پارک نہ کیا جائے،سائیڈ پر گاڑی پارک کریں اورگاڑی کے انڈیکیٹرزآن رکھیں۔ دھند میں شہری اوور ٹیک کرنے سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

آصف صدیق نے کہاکہ دھندلے موسم اور رات کے وقت حادثات کی ایک بڑی وجہ گاڑیوں کی بیک لائٹس کادرست حالت میں نہ ہونا اور لوڈر گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز کا نہ ہونا ہے۔

سریا،ٹی آئرن،چارہ بھوسہ،ریت و بجری اور دیگر لوڈرگاڑیوں کے پیچھے مناسب لائیٹس اور ریفلیکٹر ز نہ ہونے پر ایسی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز اور مالکان کوتنبیہ کریں کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پیچھے مناسب لائیٹس اور ریفلیکٹر ز لگائیں تاکہ رات کے وقت پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو گزرتے ہوئے کوئی پر یشا نی نہ ہو۔ایس پی سٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر استعمال کر تے ہوئے سفر کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان