سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 15:56

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے موسمیاتی تبدیلی اور غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زرعی توسیعی کارکنان کیلئے سہ روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا ۔ یونیورسٹی کے ماہرین نے ضلع ٹھٹہ کے ایگریکلچر ایکسٹیشن کے عملے کو مختلف موضوعات پر عملی تربیت دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیر نگرانی اور اسلامک ریلیف پاکستان، اور نارویجین سفارتخانہ کے تعاون سے زراعت میں موسمیاتی مضبوطی اور استحکام کو فروغ دینے اور سندھ کے کوسٹل کمیونٹیوں کی زرعی پیداوار میں اضافے اور غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سہ روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جوکہ خصوصی طور پر سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے زرعی توسیع کے کارکنان کی تربیت کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح مری نے افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں تربیتی کارکناں کو ضروری ٹیکنالوجی اور مہارتوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ زرعی توسیع کاروں کو پیشہ ورانہ طریقے سے سندھ کی زرعی ترقی، کسانوں کی رہنمائی اور ان میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا اور ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسانوں کی زرعی فیلڈ میں جاکر ان موضوعات پر معاونت کریں، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر نے تربیت کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچر ایکسٹیشن کے کارکنان کو کوسٹل کمیونٹیوں کو موسمیاتی برداشت کے پائیدار زرعی اصولوں کیلئے تربیت اور مشورے دینے ہونگے۔

انہوں نے کہا کے زرعی توسیع کاروں کو پسماندہ علاقوں میں خوشحال زندگی بسر کرنے کیلئے وسائل کے مناسب استعمال اور تکنیکوں کی فراہمی کے لیے زرعی ترقی کے کامیاب طریقوں کی آگہی دینی ہوگی، اسلامک ریلیف پاکستان کی طرف سے خادم حسین سومرو نے سندھ کی کمیونٹیوں کو بہتر معیشت فراہم کرنے کی تجدید عہد کیا۔ انہوں نے تربیت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے زرعی توسیع کاروں کی معلومات اور مہارتوں کو بڑھانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس تربیتی سیشن میں ٹھٹھہ ضلع کے زرعی توسیع کاروں کی فعال شرکت ہوئی، اس تربیت کے دوران سندھ زرعی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور ماہرین نے موسمیاتی مضبوط زرعی اصولوں کے عملدرآمد کیلئے ٹیکنیکل کورس کے ساتھ تجربات بھی کرائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم ..

پے درپے 3 ہیٹ ویووز کا الرٹ جاری

پے درپے 3 ہیٹ ویووز کا الرٹ جاری

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہوائوں ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہوائوں ..

صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

ملتان اور مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا لازمی حصہ ہیں‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود

ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا لازمی حصہ ہیں‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود

پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف

پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرد آلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرد آلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ..

پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ