میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

فواد خان کیساتھ ساتھ پاکستانی اداکار عمران عباس بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

اتوار 28 اگست 2016 11:59

میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد خان نے میری فلم میں کام کیا جس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں-تفصیلات کیمطابق بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے اور اپنی اداکاری سیلوگوں کو دیوانہ بنانے والے فواد خان کے حوالے سے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد کا میری فلم اے دل ہے مشکل میں مختصر کردار لیکن بہت خاص کردار ہے-کرن جوہر نے فواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فواد خان نے صرف ایک مختصر کردار کے لیے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری، وہ یقیناً ایک بہترین اداکار ہیں-فواد خان فلم پدوماتی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے-یاد رہے کہ فواد خان کی گذشتہ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی پروڈکشن کرن جوہر نے کی تھی جسے مداحوں نے کافی پسند کیاتھا-فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار عمران عباس بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے-اس فلم میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور،ایشوریا رائے اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں-واضح رہے کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی-

وقت اشاعت : 28/08/2016 - 11:59:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :