یوٹیوب پر شردھا کپور کی مقبولیت بڑھ گئی
پیر 8 فروری 2016 14:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپورکی یوٹیوب پر مقبولیت بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کے گانے”سن ساتھیا“کو یوٹیوب میں تیس ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور وہ بہت مقبول ہو رہا ہے۔ان کو اپنی اس مقبولیت کی خوشی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ میرے گانے”سن ساتھیا“کو یوٹیوب پر پسند کیا جا رہا ہے۔
میں نے رقص کو بھی کھارا ہے اسی وجہ سے شائقین میرے رقص کی تعریف کرتے ہیں۔میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے موہت سوری کی طرف سے انکی فلم”ہاف گرل فرینڈ“ کی آفر کی گئی تھی۔مجھ سے قبل اداکارہ کترینہ کیف،دپیکا پدوکون،پرینیتی چوپڑا اور کریتی سانن کو پیشکش کی گئی تھی۔(جاری ہے)
تاہم چاروں اداکاراؤں کی جانب سے موہت سوری کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا تھا جبکہ میں نے اسے قبول کر لیا ہے۔
موہت سوری کی یہ فلم ممتاز ناول نطار چیتن بھگت کے شہرہ آفاق ناول ”ہاف گرل فرینڈ“ پر بنائی جا رہی ہے۔فلم کی کہانی میں بہار سے تعلق رکھے والا ایک سادہ لڑکا انگریزی زبان پر عبور رکھنے والی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔درحقیقت فلم میں بھارت میں انگریزی بولنے اور نہ بولنے والوں کے درمیان پائے جانے والے فرق کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ شردھا کپور کی”ہاف گرل فرینڈ“ رواں سال کے آخر میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔شردھا نے مزید کہا کہ مجھے تھائی فوڈ بہت اچھا لگتا ہے،میں تھائی فوڈ بہت شوق سے کھاتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم”باغی“ میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Preity Zinta
Laiba khan
Johnny lever
Fardeen Khan
Atul Agnihotri
Maria Bello
Sania Saeed
Vivek obroy
Robert Downey Jr.
Armaan Kohli
Ellen Pompeo
Bipasha Basu
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ