یوٹیوب پر شردھا کپور کی مقبولیت بڑھ گئی
پیر 8 فروری 2016 14:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپورکی یوٹیوب پر مقبولیت بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کے گانے”سن ساتھیا“کو یوٹیوب میں تیس ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور وہ بہت مقبول ہو رہا ہے۔ان کو اپنی اس مقبولیت کی خوشی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ میرے گانے”سن ساتھیا“کو یوٹیوب پر پسند کیا جا رہا ہے۔
میں نے رقص کو بھی کھارا ہے اسی وجہ سے شائقین میرے رقص کی تعریف کرتے ہیں۔میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے موہت سوری کی طرف سے انکی فلم”ہاف گرل فرینڈ“ کی آفر کی گئی تھی۔مجھ سے قبل اداکارہ کترینہ کیف،دپیکا پدوکون،پرینیتی چوپڑا اور کریتی سانن کو پیشکش کی گئی تھی۔(جاری ہے)
تاہم چاروں اداکاراؤں کی جانب سے موہت سوری کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا تھا جبکہ میں نے اسے قبول کر لیا ہے۔
موہت سوری کی یہ فلم ممتاز ناول نطار چیتن بھگت کے شہرہ آفاق ناول ”ہاف گرل فرینڈ“ پر بنائی جا رہی ہے۔فلم کی کہانی میں بہار سے تعلق رکھے والا ایک سادہ لڑکا انگریزی زبان پر عبور رکھنے والی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔درحقیقت فلم میں بھارت میں انگریزی بولنے اور نہ بولنے والوں کے درمیان پائے جانے والے فرق کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ شردھا کپور کی”ہاف گرل فرینڈ“ رواں سال کے آخر میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔شردھا نے مزید کہا کہ مجھے تھائی فوڈ بہت اچھا لگتا ہے،میں تھائی فوڈ بہت شوق سے کھاتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم”باغی“ میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.