شاہ رخ اچھے دوست نہیں لیکن ہم ایک ساتھ کام ضرور کرسکتے ہیں‘ اجے دیوگن

جمعہ 1 اگست 2014 19:09

شاہ رخ اچھے دوست نہیں لیکن ہم ایک ساتھ کام ضرور کرسکتے ہیں‘ اجے دیوگن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں ہیں تاہم دونوں ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ رخ اور میرے درمیان کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی ہم اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے لیکن ہمارے حوالے سے چھوٹی چھوٹی باتوں کو نہ جانے کیوں ہوا دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کیساتھ کام ضرور کرسکتے ہیں اور اس کیلئے ہمارے درمیان دوستی ضروری نہیں۔

وقت اشاعت : 01/08/2014 - 19:09:53

Rlated Stars :