بھارتی متنازع ادکارہ ’پونم پانڈے ‘کا فیس بک اکاؤنٹ ختم کر دیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2014 12:31

بھارتی متنازع ادکارہ ’پونم پانڈے ‘کا فیس بک اکاؤنٹ ختم کر دیا گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اگست۔2014ء) فیس بک سے ’پونم پانڈے‘ کی ’چھٹی‘ ہوگئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک ‘ نے بھارت کی متنازع اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا اکاؤنٹ ختم کردیاہے جہاں تقریباً 21لاکھ لوگ ماڈل کے ’فالوورز‘ تھے تاہم اکاؤنٹ ختم کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

پونم پانڈے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پراپنے ایک ٹوئٹ میں افسردگی کیساتھ فیس بک سے ’چھٹی ‘ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ’فالوورز‘ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا فیس بک اکاؤنٹ کیسے واپس لاسکتی ہیں؟

وقت اشاعت : 30/08/2014 - 12:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :