سزائے قید سنائے جانے کا عدالتی فیصلہ سن کر دھچکا لگا‘ وینا ملک

جمعرات 27 نومبر 2014 14:31

سزائے قید سنائے جانے کا عدالتی فیصلہ سن کر دھچکا لگا‘ وینا ملک

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے اپنی اور اپنے شوہر کیخلاف سزا دئیے جانے کے فیصلے پر دھچکا لگا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے شوہر کو ایک طرح سے عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی پاکستانی عدالتوں پر قوی یقین ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب حتمی فیصلہ آئے گا تو میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کچھ بھی برا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میں ہسپتال بنانا میرا خواب ہے اس کے علاوہ بھی کچھ فلاحی کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ ماہ پاکستان جاؤں گی کیونکہ میں وہ انسان ہوں جو ہمیشہ مشکلات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کا مقابلہ کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں تاہم ہمیشہ مجھے خود پر اعتماد رہا ہے کہ میں کچھ غلط نہیں کررہی ہوں۔

وقت اشاعت : 27/11/2014 - 14:31:45

Rlated Stars :