نئی پنجابی فلم’’شموٹانگے والی ‘‘کی نمائش9دسمبر کوہوگی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 14:00

لاہور۔03 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) نئی پنجابی فلم’’شموٹانگے والی ‘‘کی نمائش9دسمبر کو لاہور میں کیپٹل سینما میں ہوگی،فلمساز چوہدری محمد اسلم کی اس فلم کے ہدایت کار ملک امداد حسین اور رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں،فلم میں زیادہ تر نئے فنکاروں نے کام کیاہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2016 - 14:00:21