پاکستان کو منفی انداز میں دکھانے پر امریکی ٹی وی سیریز پر تنقید
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کاشو پر پاکستان کو بدنام کرنے کا الزام عائد
منگل 1 دسمبر 2015 17:37
واشنگٹن/کراچی (آئی این پی)ہولی وڈ سیریز ’ہوم لینڈ ‘ کے بعد اب ایچ بی او کامیڈی ’دی برنک‘ میں بھی پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے پر شو کو تنقید کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹم رابنس اور جیک بلیک کے ’دی برانک‘ کو صرف ایک سیزن بعد ہی امریکی ناظرین میں غیر مقبولیت کی وجہ سے گزشتہ مہینے ختم کر دیا گیا۔کامیڈی ’دی برنک‘ میں امریکا کے جنوبی ایشیا میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات اور موضوعات مثلاً فوجی بغاوتوں، بدعنوان جرنیلوں، ایٹمی جنگ اور وزرائے اعظم کے قتل وغیرہ کو موضوع بنایا گیا ہے۔
پاکستان میں ’دی برنک‘ پر بالکل اْسی طرح شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جیسے گزشتہ سال ایوارڈ یافتہ ’ہوم لینڈ‘ کے حوالے سے دیکھا گیا تھا۔(جاری ہے)
ناقدین کے مطابق، دونوں ٹی وی شوز میں پاکستان کو منفی انداز میں دکھایا گیا۔این بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک کیبل آپریٹنگ کمپنی کے ایک ملازم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس شو کو کیبل یا وڈیو آن ڈیمانڈ سروس کی صورت میں نہ چلائیں۔ملازم کے مطابق، انہیں باقاعدہ طور پر سرکاری حکام نے کوئی نوٹس نہیں دیا۔دوسری جانب، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے شو پر پاکستان کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا
Famous Showbiz Stars
Carey Mulligan
Shahid Kapoor
Peter Facinelli
Jamie Bell
Additi Gupta
Hamid Ali Khan
Rabia Butt
jeremy irons
Ayesha Khan
Soha Ali Khan
Syra Yousuf
Hassan Niazi
Showbiz News In Urdu
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش