Badam Aur Moong Phali Sardiyoon Ka Khaas Tohfa - Article No. 6176

Urdu Cooking Badam Aur Moong Phali Sardiyoon Ka Khaas Tohfa بادام اور مونگ پھلی سردیوں کا خاص تحفہ (Article No. 6176) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Badam Aur Moong Phali Sardiyoon Ka Khaas Tohfa Recipe In Urdu

بادام اور مونگ پھلی سردیوں کا خاص تحفہ - آرٹیکل نمبر 6176

بادام صدیوں سے قوت حافظہ اور بینائی کے لئے مفید قرار دیا جاتا رہا ہے اس میں وٹامن اے ،بی کے علاوہ روغن اور نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے ۔یہ اعصاب کو طاقتور بناتا ہے ۔

دماغی کام کرنے والوں کےلئے اس کا استعمال ضروری قرار دیا جاتا ہے ۔ماہرین غذائیت کے مطابق ایک سو گرام بادام کی کیلشیم کی مقدار میں 254ملی گرام ،فولاد 2.4گرام ،فاسفورس 475ملی گرام اور حرارے 597ہوتے ہیں۔یہ خشک پھلوں میں بے پناہ مقبولیت کاحامل ہے یہ صحت مند چکنائی سے بھرپور ہونے کے سبب خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور اسکا استعمال دل کی تکلیف میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے نیز اس کی بدولت عارضہ قلب میں مبتلاءہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک تحقیق کے مطابق 3اونس بادام کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو 14فیصد تک کم کر دیتا ہے ۔بادام ایک خشک بیج والا پھل ہے بادام کی نو یا گیارہ گریاں رات کو پانی میں بھگو دیں صبح نہار منہ ان کا چھلکا اتار کر کھائیں تو دماغی قوت میں بہت اضافہ ہوتا ہے ۔
یہ رگوں کی خشکی اور دماغی گرمی کو ذائل کر تا ہے اس کی سردائی جسم اور دماغ کو طاقت دیتی ہے اس لئے اس کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے اس کا حلوہ نزلہ ،زکام اور سر درد کے لئے مفید ہے۔

مونگ پھلی

مونگ پھلی ہر دلعزیز میوہ ہے سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے تاہم اس کا باقاعدہ استعمال دبلے افراد اور باڈی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے انتہائی غذائیت بخش بھی ثابت ہوتا ہے ۔

مونگ پھلی میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی ایکسوڈینٹس پائے جاتے ہیں۔جو کہ کم وزن افراد سمیت باڈ ی بلڈنگ کرنے والوں کے لئے بھی نہایت مفید ہوتے ہیں ۔صرف یہی نہیں بلکہ اس کے طبی فوائد کئی امراض سے حفاظت کا بھی ذریعہ ہیں ۔مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کیسنر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس میںموجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میںاہم کردار ادا کرتا ہے ۔
کینڈا میں کی جانے والی ایک تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے ۔ماہرین کے مطابق دوسرے درجے کی ذیابطیس میں گرفتار افراد کے لئے روزانہ ایک چمچہ مونگ پھلی کا استعمال بہت مثبت نتائج مرتب کر سکتا ہے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔مونگ پھلی میں تیل کافی مقدار میں ہوتا ہے لیکن آپ خواہ کتنی بھی مونگ پھلی کھاجائیں اس کے تیل سے آپکا وزن نہیں بڑھے گا ۔

More From Features