Anda Nihari Recipe In Urdu

انڈا نہاری بنانے کی ترکیب

Anda Nihari Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بونگ کا گوشت ایک کلو
2 ہڈیاں نلیاں آدھا کلو
3 انڈے چار عدد
4 نمک حسب ذائقہ
5 پسا ہوا لہسن دو کھانے کے چمچ
6 ادرک(باریک کٹی ہوئی) دوکھانے کے چمچ
7 پیاز تین عدد درمیانی
8 پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
9 پسا ہوا دھنیا دو کھانے کے چمچ
10 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
11 ثابت کالی مرچ آٹھ سے دس عدد
12 بڑی الائچی د و عدد
13 بادیان کا پھول ایک عدد
14 سونف ایک کھانے کا چمچ
15 سونٹھ ایک چائے کا چمچ
16 دہی ایک پیالی
17 سادہ آٹا آدھی پیالی
18 مارجرین یا مکھن دوکھانے کے چمچ
19 کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت اور ہڈیوں کو صاف دھو کر چھ سے آٹھ پیالی ابلتے ہوئے پانی میں پکنے کے لیے رکھیں اور ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال دیں۔
  2. 2 پھر اس میں ایک موٹی کٹی ہوئی پیاز اور کالی مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لیے رکھ دیں۔
  3. 3 سونٹھ،سونف ،بڑی الائچی اور بادیان کے پھول کو ملا کر باریک پیس لیں اور اس میں سے دو کھانے کے چمچ لے لیں۔اس میں نمک،لال مرچ ،دھنیا اور پساہوا زیرہ اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ملالیں۔
  4. 4 کوکنگ آئل میں دوباریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں پھر اس میں تیار کیا ہوا مصالحے کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  5. 5 بونگ کا گوشت جب اچھی طرح گل جائے تو اسے نکال کر اس مصالحے میں دہی کے ساتھ بھونیں(ہڈیوں کو نکال کر ضائع کردیں۔)آخر میں اس میں آٹا ڈال کر بھونیں۔
  6. 6 پھر ابلے ہوئے گوشت کی یخنی ڈال کر ادرک چھڑک دیں۔فرائینگ پین میں مارجرین یا مکھن میں انڈے ڈال کر فرائی کریں اور نہاری میں شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔

(675) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Nihari - مزید چکن نہاری

Urdu cooking recipe of Anda Nihari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Anda Nihari is a Chicken Nihari, and listed in the Nihari Chicken. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.