Orange Marmalade Recipe In Urdu - Recipe No. 7281

اورنج مارملیڈ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7281

Orange Marmalade Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کینو دو عدد
2 چینی آدھی پیالی
3 جیلاٹن پاؤڈر تین چوتھائی چائے کا چمچ
4 اورنج فوڈ کلر چٹکی بھر

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تازہ کینو لے کر ان کا رس نکال لیں اور چھلکوں کے اندر کا سفید حصہ احتیاط سے صاف کر لیں تاکہ چھلکے ٹوٹنے نہ پائیں۔
  2. 2 پھر ان کو باریک باریک کاٹ لیں اور حسب پسند دو یا تین کھانے کے چمچ چھلکے لے کر اُبلتے ہوئے پانی میں دو سے تین منٹ اُبال کر چھان لیں تاکہ ان کی کڑواہٹ نکل جائے۔
  3. 3 کینو کے رس میں چینی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اسے صاف پین میں ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 جب چپکتا ہوا شیرہ بننے پر آجائے تو جیلاٹن پاؤڈر کو ایک کھانے کے چمچ گرم پانی میں گھول کر اس میں ملا لیں۔
  5. 5 آخر میں کینو کے چھلکے اور فوڈ کلر ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
  6. 6 یہ مزیدار ہوم میڈ مارملیڈ ناشتے میں بچے اور بڑے دونوں ہی انجوائے کریں گے۔

(1518) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Jam Aur Marmalade - مزید جام اور مارملیڈ

Urdu cooking recipe of Orange Marmalade, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Orange Marmalade is a Jam Aur Marmalade, and listed in the Jam and marmalade. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.