Anday Ka Katakat Tips in Urdu - Anday Ka Katakat Totkay - Tip No. 7121

Urdu Totkay Anday Ka Katakat انڈے کا کٹاکٹ (Tip No. 7121) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Anda Aur Omelette in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Ka Katakat Recipe In Urdu

انڈے کا کٹاکٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7121

پین میں کوکنگ آئل میں میتھی دانہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں نمک،لہسن،لال مرچ،پسا ہوا دھنیا،ہلدی اور دہی ڈال کر بھونیں۔
آدھی پیالی پانی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب تیل علیحدہ ہونے لگے اور مصالحہ بن جائے تو اس میں اُبلی ہوئی چنے کی دال شامل کرکے اچھی طرح بھونیں اور ساتھ ہی انڈے شامل کر دیں۔
انڈے مکمل طور پر پک جائیں تو اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ اس مزیدار کٹاکٹ کا لطف اُٹھائیں۔

More From Anda Aur Omelette