Spanish Omelette Tips in Urdu - Spanish Omelette Totkay - Tip No. 6674

Urdu Totkay Spanish Omelette اسپینش آملیٹ (Tip No. 6674) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Anda Aur Omelette in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spanish Omelette Recipe In Urdu

اسپینش آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6674

آلو اور پیاز کو باریک چوپ کر لیں اور ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں تین سے چار منٹ فرائی کریں،پھر نمک اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ چھڑک کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ آلو گل جائیں۔
چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس کے پارچے کاٹ لیں ،ان پارچوں کو نمک،سرکہ اور سویا ساس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
انڈوں کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کریں اور فرائی کیا ہوا آلو اور پیاز کا مکسچر،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا شامل کر دیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چکن کے پارچوں کو ہلکا سا میدہ چھڑک کر گرل کرکے نکال لیں۔
پھر دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں پھینٹے ہوئے انڈوں کے آدھے مکسچر کو پھیلا کر ڈالیں،درمیانی آنچ پر فرائی کرتے ہوئے جب ہلکا سا سنہری ہونے لگے تو اس میں گرل چکن اور کش کیا ہوا چیز ڈالیں اور اوپر سے انڈوں کا مکسچر پھیلا کر ڈال دیں۔شیشے کے ڈھکن سے ڈھک کر اچھی طرح سیٹ ہونے تک پکائیں۔
آملیٹ کو احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے سنہری ہونے پر پلیٹ میں نکال لیں۔

More From Anda Aur Omelette