Balochi Tikka Karahi Tips in Urdu - Balochi Tikka Karahi Totkay - Tip No. 7165

Urdu Totkay Balochi Tikka Karahi بلوچی تکہ کڑاہی (Tip No. 7165) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Karahi Chicken And Chicken Curry in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balochi Tikka Karahi Recipe In Urdu

بلوچی تکہ کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7165

چکن کے چھوٹے تکے کٹوا لیں اور دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں مکھن کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں چکن کو تیز آنچ پر فرائی کریں۔
جب چکن کی رنگت سنہری ہو جائے تو اس میں نمک،لہسن اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور کڑاہی سے نکال لیں۔
اسی کڑاہی میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی ادرک بھنا کٹا دھنیا،زیرہ،قصوری میتھی،چاٹ مصالحہ،کٹی لال مرچ اور کالا نمک ڈال کر ملائیں۔
فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر چکن گلنے تک پکائیں۔
تیل علیحدہ ہونے تک بھون کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا،لیموں کا رس اور گرم مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم نان کے ساتھ اس مزیدار کڑاہی کا لطف اُٹھائیں۔

More From Karahi Chicken And Chicken Curry