Ban Curd Aur Jheenga Tips in Urdu - Ban Curd Aur Jheenga Totkay - Tip No. 1961

Urdu Totkay Ban Curd Aur Jheenga بین کرڈ اور جھینگے (Tip No. 1961) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ban Curd Aur Jheenga Recipe In Urdu

بین کرڈ اور جھینگے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1961

اجزاء:
سوفٹ بین کرڈ 500گرام
جھینگوں کے تازہ انڈے دس گرام
انڈے کی سفیدی دو عدد انڈوں کی
ایم ایس جی دو گرام
سرکہ دس ملی لیٹر
سٹاک 150ملی لیٹر
جھینگوں کا گوشت 150گرام
جھینگے کا مغز پچاس گرام
پیاز کے ٹکڑے 0.5گرام
نمک چار گرام
سوئی سوس 15ملی لیٹر
ویجی ٹیبل آئل 500گرام(100گرام صرف کر یں۔
پانی میں تحلیل کا رن سٹارچ 75گرام
ترکیب تیاری:
جھینگوں کے گوشت کو بہتے پانی کے نیچے دھوئیں اور کچن پیپر سے خشک کر لیں۔ مکس کرنے والے پیالے میں جھینگوں کے گوشت ، ایم ایس جی ، نمک، انڈے کی سفیدی ، اور کارن سٹارچ مکسچر کو آپس میں ملا دیں اچھی طرح مکس کر یں۔ بین کرڈ کی لمبی کر نیں بنائیں۔ اور گرم پانی میں بھگو دیں۔ پانی نچوڑ دیں۔ جھینگے کے انڈے پانی میں ڈال کر نکال لیں۔
پکانے کی ترکیب:
ووک کو تیز آگ پر رکھیں۔ ویجی ٹیبل آئل گرم کر یں۔ جھینگوں کا گوشت شامل کر دیں۔ ویجی ٹیبل آئل زیادہ گرم نہیں ہونا چاہیے۔ سٹر کر یں جب تک یہ الگ الگ ٹکڑوں میں تقسیم نہ ہو جائے۔ جب گوشت نرم ہو چکے آگ سے ہٹا لیں اور آئل نچوڑ دیں فرائی پین 50ملی لیٹر آئل ڈال کر تیز آگ پر رکھیں۔ پیاز اور جھینگے کے انڈے ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ جب جھینگوں کے انڈے ڈال کر سٹر فرائی کر یں ۔ جب جھینگوں کے انڈے لال ہو جائیں سرکہ شامل کر دیں سٹاک سالٹ ، ہوئی سوس اور ایم ایس جی بھی ڈال دیں۔ جب بین کر ڈ جھینگے کا مغز اور فرائی کیا ہوا جھینگے کا گوشت شامل کر دیں۔ اس کو ایک منٹ تک سٹر کریں۔ کارن سٹارچ مکسچر اور سیسم آئل شامل کر دیں۔ ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔

More From Chinese Food