Besan Ki Phulkian (Pakorian) Tips in Urdu - Besan Ki Phulkian (Pakorian) Totkay

بیسن کی پھلکیاں (پکوڑیاں) کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Besan Ki Phulkian (Pakorian) Recipe In Urdu

اشیاء:
بیسن 250گرام
پیا ز ایک عدد
لہسن ایک گٹھی
زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
مرچ سبز دو عدد
گھی / تیل حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مرچ سبز، مرچ سرخ، نمک زیرہ سفید ، لہسن اور پیاز کو باریک پیس کر رکھ لیجئے۔ کسی کھلے منہ کے برتن میں بیسن ڈالیے اور سارا پسا ہوا مصالحہ اس میں ملا کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے بیسن کو خوب پھینٹئے۔ جب بیسن پھلکیوں جیسا ہو جائے تو رکھ دیجئے۔ایک فرائی پین میں گھی /تیل ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں تیار شدہ بیسن کی پھلکیاں تل لیجئے۔ ہلکی سرخ ہو جائیں تو نکالتے جائیے اور چٹنی یاد ہی کے ساتھ تناول فرمائیے۔

More From Snacks - مزید