Chicken Nuggets Tips in Urdu - Chicken Nuggets Totkay - Tip No. 6203

Urdu Totkay Chicken Nuggets چکن نگٹس (Tip No. 6203) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Nuggets Recipe In Urdu

چکن نگٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6203

بون لیس چکن کو اچھی طرح گرینڈر میں پیس لیجئے ،اب اس میں تیل ،بریڈ سلائس ،سویا سوس ،نمک ،کالی مرچ ،لہسن پاؤڈر اور انڈا شامل کردیں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں ۔
آمیزے کو ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
ایک پیالے میں بریڈ کو مبز ڈال کر اس میں نمک ،کالی مرچ ،کارن فلاور ملا کر رکھ لیں اور فرائنگ پین میں تیل گرم کرنے کے لئے ہلکی آنچ پر رکھ دیں ۔
اب ہاتھوں پر تیل لگا کر ہاتھوں کو چکنا کر لیں اور چکن نگٹس کی شکل دے دیں یا آپ جو شکل دینا چاہتے ہوں ۔
اب سب نگٹس کو پہلے کارن فلاور میں کوٹ کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈوں میں کوٹ کرکے آخرمیں بریڈ کر مبز میں کوٹ کرلیں اور گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کیجئے۔
مزے دار چکن نگٹس کو کیچپ یا چلی ساس کے ساتھ کھائیے۔

More From Snacks