Samosay Tips in Urdu - Samosay Totkay - Tip No. 2260

Urdu Totkay Samosay سموسے (Tip No. 2260) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Samosay Recipe In Urdu

سموسے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2260

اجزاء:
میدہ (چھان لیں) 200گرام
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
گھی ایک کھانے کا چمچ
پانی چار کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
آلو(ابال کر میش کر لیں) 200گرام
مٹر 100گرام
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
سبز دھنیا (کتر لیں) ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
میدہ، زیرہ ، گھی اور نمک اور پانی سے سخت گوندھ لیں۔ آٹے کو 8حصوں میں تقسیم کر کے پیڑے بنا لیں۔ اور ان کو بیل کر روٹی بنا لیں۔ ہر روٹی کو آدھا کاٹ لیں۔ آدھے حصے میں دو کھانے کے چمچ فلنگ کر یں اور پانی لگا کر سمو سے کی شکل دیں۔ تیل گرم کر کے سموسوں کو تل کر ہلکی آنچ پر سنہری کر لیں۔ پو دینے کی چٹنی کے ساتھ استعمال کر یں۔

More From Snacks