Fried Kale Chane Tips in Urdu - Fried Kale Chane Totkay - Tip No. 6901

Urdu Totkay Fried Kale Chane فرائیڈ کالے چنے (Tip No. 6901) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Dal And Chana in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fried Kale Chane Recipe In Urdu

فرائیڈ کالے چنے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6901

چنوں کو صاف دھو کر سوڈا ملے گرم پانی میں رات بھر بھگو کر رکھ دیں۔
پیاز کو باریک کاٹ لیں،لہسن کو کچل لیں اور زیرے کو بھون کر کوٹ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز اور لال مرچوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔
پھر ان کو نکال کر کوٹ لیں اور اس میں لہسن،زیرہ اور دہی ڈال کر ملا لیں۔
اس مصالحے کو پین میں ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔ساتھ ہی چنوں کو پانی سے نکال کر اس میں شامل کر دیں۔
اچھی طرح بھون کر اس میں تین پیالی گرم پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
ابال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں اور اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے اور چنے مکمل طور پر گل جائیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر باریک کٹی ہوئی پیاز اور ہرے مصالحے سے سجائیں اور لیموں کی قاشوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From Punjabi Dal And Chana