Hara Masala Chicken Karahi Tips in Urdu - Hara Masala Chicken Karahi Totkay - Tip No. 6779

Urdu Totkay Hara Masala Chicken Karahi ہرا مصالحہ چکن کڑاہی (Tip No. 6779) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Karahi Chicken And Chicken Curry in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hara Masala Chicken Karahi Recipe In Urdu

ہرا مصالحہ چکن کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6779

چکن کو دھو کر چھلنی میں رکھ لیں،دہی کو پھینٹ لیں اور ٹماٹر کے قتلے کرکے رکھ لیں۔
کڑاہی میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں لہسن اور چکن ڈال کر چار سے پانچ منٹ درمیانی آنچ پر بھونیں۔
ہری مرچیں،کالی مرچ،سفید زیرہ،کٹا ہوا ثابت دھنیا اور ٹماٹر کے قتلے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب چکن گلنے پر آجائے تو نمک،دہی اور کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائے اور تیل علیحدہ ہو جائے۔
آخر میں ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔
ڈش میں نکال کر نان یا پراٹھوں کے ساتھ اس زبردست کڑاہی کا مزہ لیں۔

More From Karahi Chicken And Chicken Curry