Instant Dhokla Tips in Urdu - Instant Dhokla Totkay - Tip No. 1777

Urdu Totkay Instant Dhokla انسٹنٹ ڈھوکلہ (Tip No. 1777) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Sugar Free Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Instant Dhokla Recipe In Urdu

انسٹنٹ ڈھوکلہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1777

اجزاء:
بیسن کپ
سوجی ایک کھانے کا چمچ
سٹرک ایسڈ چائے کا چمچ
اینو کا فروٹ سالٹ 3/4چائے کا چمچ
نمک چائے کا چمچ
باہم ملا کر گرائنڈ کرنے کے لئے:
مٹر (اُبلے ہوئے) کپ
ہری مرچ ایک عدد
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
تڑکہ کیلئے:
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
شیشم کے بیج ایک چائے کا چمچ
رائی ایک چائے کا چمچ
ہنگ چٹکی بھر
ترکیب:
بیسن ،سوجی، سٹرک ایسڈ گرائنڈ کئے ہوئے اجزاء کی پیسٹ اور نمک کو باہم اچھی طرح مکس کر لیں ، پھر اس میں کافی پانی ملا کر مائع صورت میں آمیزہ تیار کر لیں۔ آخر میں اینو کا فروٹ سالٹ ڈال دیں۔ ایک پلیٹ پر تھوڑا سا تیل مل کر آمیزہ اس میں ڈال دیں۔ پھر اسے 15سے20منٹ تک پریشر ککر میں سٹیم دیں خیال رہے کہ پریشر ککر کے اوپر ویٹ نہ رکھیں ۔ اس کے بعد چولہے سے اتار کر نصف گھنٹہ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
تڑکہ:
تیل گرم کرکے ہنگ شیشم کے بیج اور رائی ڈال کر جوش دیں۔ جب وہ کھولنے لگیں تو کپ پانی ڈال دیں۔ پھر اسے ڈھوکلہ (پریشر ککر کے آمیزہ) پر چھڑک دیں۔ آخر میں ڈھوکلہ کو کاٹ کر پیش کر یں۔

More From Sugar Free Food