Keema Ki Double Roti Tips in Urdu - Keema Ki Double Roti Totkay - Tip No. 6512

Urdu Totkay Keema Ki Double Roti قیمہ کی ڈبل روٹی (Tip No. 6512) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Double Roti And Bread Slice in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keema Ki Double Roti Recipe In Urdu

قیمہ کی ڈبل روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6512

قیمے کو ایک بڑے پیالے میں ڈالیں ۔اگر قیمہ باریک نہیں تو سل پر یا بلینڈر میں پیس لیں ۔
دوسرے پیالے میں ڈبل روٹی کا چورا ،پیاز ،سیاہ مرچ، ٹماٹروں کا پیسٹ، نمک اور دودھ ڈالیں۔ ہلکے ہاتھ سے یہ تمام چیزیں ملائیں ۔
پھر انڈا پھینٹ کر اور پودینہ بھی ملائیں ۔قیمے کو سخت ہاتھ سے نہیں گوندھنا ۔صرف اتنا گوندھنا ہے کہ تمام چیزیں برابر مل جائیں ۔
اب یہ قیمہ ڈبل روٹی والے بڑے سانچے میں ڈبل روٹی کی شکل میں بنا کر رکھ دیں ۔اب یہ سانچا اوون میں درمیانی ہیٹ پر رکھ کر بیک کریں ۔
اگر ڈبل روٹی والا سانچانہ ہوتو ایک انچ گہری ٹرے میں گول پیڑے کی شکل میں رکھ کر پکالیں۔ اوون کو F350ہونا چاہیے۔ یہ لوف ایک گھنٹے میں تیار ہو گا۔
 لوف تیار ہونے پر تھوڑا چیز اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر اوپر پھیلا دیں اور تھوڑی دیر مزید بیک کرلیں ۔پنیر پگھل کر پھیل جائے تو اوون سے نکال لیں ۔ٹھنڈا ہونے پر شروع کریں۔

More From Double Roti And Bread Slice