Double Fried Fish Tips in Urdu - Double Fried Fish Totkay - Tip No. 1146

Urdu Totkay Double Fried Fish ڈبل فرائیڈ فش (Tip No. 1146) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Double Roti And Bread Slice in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Double Fried Fish Recipe In Urdu

ڈبل فرائیڈ فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1146

اجزا:
مچھلی ایک کلو گرام
گن پاؤڈر سوس نصف کپ
گھی حسب ضرورت
لیمن کے چھلکے ایک بڑا چمچ
ہر اپیاز 200 گرام
لہسن 25گرام
اجینو موتو ایک چمچہ
مرچیں ایک چمچہ
ترکیب:
مچھلی صاف کر کے اس کے حسب منشا ٹکڑے کر لیں۔لہسن باریک پیس لیں۔ ہر اپیاز چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس کے بعدا یک بڑے برتن میں پانی ڈال کر اچھی طرح گرم کریں جب پانی ابلنے لگے تو اس میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر دو منٹ تک ڈالے رکھیں ۔پھر باہر نکال کر خشک ہونے کے لئے رکھ لیں۔اب ایک برتن میں گھی ڈا ل کر اس میں مچھلی کا گوشت ڈال کر درمیانی آنچ پر کفیگر کے ساتھ کچو کے لگاتے ہوئے پکائیں ۔گوشت برتن کے اندر مزید چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے ۔ پھر اس میں پسا ہو الہسن، پیاز، اجینو موتو ،مرچیں اور لیموں کے چھلکے شامل کریں۔ تین منٹ کے بعد اس میں گن پاؤڈر سوس ڈالیں اورکفیگر کے ساتھ مکس کرتے ہوئے دو منٹ تک برتن کو چولحے پر ہی رہنے دیں۔ اس کے بعد نیچے اتار یں اور ایک ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔

More From Double Roti And Bread Slice