Kohati Keema Tips in Urdu - Kohati Keema Totkay - Tip No. 7807

Urdu Totkay Kohati Keema کوہاٹی قیمہ (Tip No. 7807) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Keema Aur Beef Keema in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kohati Keema Recipe In Urdu

کوہاٹی قیمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7807

قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں، پیاز اور ٹماٹر کو چوپ کر لیں۔زیرہ اور دھنیا بھون کر موٹا کوٹ لیں۔

کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں۔

پھر اس میں پیاز، قیمہ، نمک اور لال مرچ ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں۔

پانچ سے سات منٹ بعد جب خوشبو آنے لگے تو اس میں ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔

آنچ تیز رکھتے ہوئے پانچ سے سات منٹ بعد کٹا ہوا دھنیا، زیرہ ڈال کر ملائیں اور آنچ ہلکی کر کے ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔

گرم گرم ڈش میں نکال کر دہی اور نان کے ساتھ سرو کریں۔

More From Gosht Keema Aur Beef Keema