Lemon Fried Chicken Wings Tips in Urdu - Lemon Fried Chicken Wings Totkay - Tip No. 7077

Urdu Totkay Lemon Fried Chicken Wings لیمن فرائیڈ چکن ونگز (Tip No. 7077) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Buffalo Wing in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lemon Fried Chicken Wings Recipe In Urdu

لیمن فرائیڈ چکن ونگز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7077

چکن ونگز کو دھو کر ان کے دو دو ٹکڑے کر لیں اور ایک پھیلے ہوئے پیالے میں رکھ دیں۔
ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ،ایک کھانے کا چمچ کارن فلار اور انڈے کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چکن ونگز پر اچھی طرح مل دیں۔
تیس سے پینتیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
میدہ،لہسن کا پاؤڈر اور ڈبل روٹی کا چورا ملا لیں اور اس میں ایک ایک چکن ونگز کو ڈال کر رول کر لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور چکن ونگز کو درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
ساس تیار کرنے کے لئے آدھی پیالی پانی میں لیموں کا رس،ایک کھانے کا چمچ کارن فلار،چینی،شہد،نمک،زردے کا رنگ اور کچلی ہوئی ادرک ڈال کر ملائیں اور اسے ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔
خوبصورت سے پلیٹر میں فرائی کئے ہوئے چکن ونگز کو نکال کر ان پر گرم گرم ساس ڈالیں اور ہری پیاز کی پتیوں سے سجا کر پیش کریں۔

More From Buffalo Wing