Macaroni And Cheese With Desi Chaska Tips in Urdu - Macaroni And Cheese With Desi Chaska Totkay - Tip No. 7163

Urdu Totkay Macaroni And Cheese With Desi Chaska میکرونی اینڈ چیز ود دیسی چسکا (Tip No. 7163) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Macaroni in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Macaroni And Cheese With Desi Chaska Recipe In Urdu

میکرونی اینڈ چیز ود دیسی چسکا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7163

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر رکھ لیں،ہری مرچوں کو پیس کر تکہ مصالحے کے ساتھ لیموں کے رس میں ملا لیں۔چکن کو اس مصالحے سے اچھی طرح میرینیٹ کر لیں۔
میکرونی کو نمک ملے پانی میں اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں چکن بریسٹ کو رکھ کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب اس کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو آنچ تیز کرکے فرائی کریں اور چمچ سے کچلتے ہوئے پین سے نکال لیں۔
اسی پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر پگھلائیں اور اس میں میدہ ڈال کر بھونیں،جب خوشبو آنے لگے تو اس میں چکن پاؤڈر کو ایک پیالی گرم پانی میں ملا کر ڈالیں۔
مکسچر گاڑھا ہونے پر آ جائے تو اس میں چکن،میکرونی اور کش کئے ہوئے دونوں قسم کے چیز ڈالیں اور ملا کر چولہے سے اُتار لیں۔
خوبصورت سی ڈش میں نکال کر اوپر سے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور خشک تھائم چھڑک کر گرم گرم شروع کریں اور ایک نئے انداز کے میکرونی اینڈ چیز کا لطف اُٹھائیں۔

More From Macaroni