Matar Anday Aur Murgh Ka Soup Tips in Urdu - Matar Anday Aur Murgh Ka Soup Totkay - Tip No. 2616

Urdu Totkay Matar Anday Aur Murgh Ka Soup مٹر، انڈے اور مرغ کا سوپ (Tip No. 2616) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Matar Anday Aur Murgh Ka Soup Recipe In Urdu

مٹر، انڈے اور مرغ کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2616

اشیاء:
مرغ کا گوشت دو پیالی (باریک ٹکڑے کر لیں)
مٹر کے دانے ایک پیالی (ابلے ہوئے)
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
ادرک چائے کا چمچہ(پیس لیں)
پیاز چائے کا چمچہ(پیس لیں)
لہسن چائے کا چمچہ (پیس لیں)
انڈے دو (پھینٹ لیں)
کالی مرچ چائے کا چمچہ
نمک چائے کا چمچہ
پانی چھ پیالی
کارن فلور ایک چائے کا چمچہ
مکھن ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
کارن فلور مکھن میں بھون لیں۔ گوشت میں تھوڑا پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ اس میں ادرک، لہسن، پیاز، نمک اور کالی مرچ ڈال دیں۔ جب چار پیالی پانی رہ جائے تو مٹر ، کارن فلور اور سرکہ بھی شامل کر دیں۔ اس کے بعد اتار لیں۔ اب انڈے پھینٹیں اور سوپ میں ڈال کر دو منٹ کے لئے چولہے پر رکھیں۔

More From Bachon Ke Soup