Spicy Lemon Chicken Soup Tips in Urdu - Spicy Lemon Chicken Soup Totkay - Tip No. 6824

Urdu Totkay Spicy Lemon Chicken Soup اسپائسی لیمن چکن سوپ (Tip No. 6824) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Soups in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spicy Lemon Chicken Soup Recipe In Urdu

اسپائسی لیمن چکن سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6824

بغیر ہڈی کی چکن کو دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں،ادرک کو کچل کر دو کھانے کے چمچ لیموں کے رس میں ملا کر رکھ دیں۔
لہسن،نمک،لال مرچ اور لیموں کے رس کو ملا لیں اور اس میں چکن کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پیاز کے سفید حصے کو کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کریں پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر تیز آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کر لیں۔
پھر اس میں یخنی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
آخر میں کارن فلار کو دو کھانے کے چمچ سادے پانی میں گھول کر سوپ میں ملائیں۔
ادرک اور ہری پیاز کی باریک کٹی ہوئی پتیاں ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔

More From Soups