Pastitsio Tips in Urdu - Pastitsio Totkay - Tip No. 6979

Urdu Totkay Pastitsio پیسٹیٹسیو (Tip No. 6979) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Oven Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pastitsio Recipe In Urdu

پیسٹیٹسیو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6979

قیمے کو صاف دھو کر رکھ لیں،چیز کو دس سے پندرہ منٹ فریزر میں رکھ کر کش کر لیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں ادرک،نمک،کالی مرچ،ٹماٹر اور قیمہ ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اُتار لیں اور ایک انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
میکرونی کو نمک ملے پانی میں اُبال کر چھان لیں اور پیالے میں ڈال کر اس میں دو انڈے اور ایک پیالی کش کیا ہوا چیز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
شیشے کی اوون پروف ڈش میں میکرونی کے مکسچر کو پھیلا کر لگائیں،پھر اس پر بھنا ہوا قیمہ ڈالیں۔
علیحدہ پین میں مارجرین یا مکھن کے ساتھ میدہ ڈال کر بھونیں اور خوشبو آنے پر اس میں دودھ شامل کریں اور لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
چولہے سے اُتارتے ہوئے کش کیا ہوا چیز ملا لیں،ہلکا سا ٹھنڈا ہو جائے تو باریک کٹا ہوا پارسلے اور دو انڈوں کی زردیاں پھینٹ کر ملا لیں۔
تیار کئے ہوئے ساس کو قیمے کے اوپر پھیلا کر ڈالیں اور کُٹی ہوئی لال مرچ اور ڈبل روٹی کا چورا چھڑک کر بیک کرنے رکھ دیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر اتنی دیر بیک کریں کہ اوپر سے سنہرا ہو جائے۔
اوون سے نکال کر گرم گرم پیسٹیٹسیو کو چلی گارلک ساس کے ساتھ شروع کریں۔

More From Oven Food