Sharbat Rooh Afza Tips in Urdu - Sharbat Rooh Afza Totkay - Tip No. 1389

Urdu Totkay Sharbat Rooh Afza شر بت روح افزاء (Tip No. 1389) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sharbat Rooh Afza Recipe In Urdu

شر بت روح افزاء کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1389


اشیاء:
انر یشم خا ص دو تولہ
برادہ صندل دو تولہ
روح گلاب تین ماشہ
گل بنفشہ ایک تولہ
چاندی کے ورق 24عدد( دو درجن)
گل گاؤزبان ایک تولہ
چینی دانے دار ایک کلو
دانہ چھوٹی الائچی ایک تولہ
عرق گاؤ زبان آدھا کلو
دانہ چھوٹی الائچی ایک تولہ
عرق بید مشک آدھا کلو
ترکیب:
سب سے پہلے ماسوا چینی کے تمام اشیاء کو اوپر دئیے ہوئے دونوں عرق جات میں بھگو کر رکھ دیا جائے ۔ صبح اٹھ کر ان کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب عرق آدھے رہ جائیں تو نیچے اتار لیا جائے اور ٹھنڈا ہونے پر ہاتھ سے خوب اچھی طرح سے مل کر موٹے کپڑے میں اس کو چھان لیا جائے ۔ اس کے بعد چینی کو اس میں اچھی طرح سے حل کر کے قوام تیار کر لیں اور جب قوام تیار ہو جائے تو نیچے اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے بوتلوں میں بھر لیا جائے۔ یہ عمدہ شر بت دل ودماغ کو فرحت و تازگی دینے میں بے مثال ثابت ہو تا ہے۔ خفقان کو دور کرتا ہے ۔ اور دل کو سکون و تسکین عطا کرتا ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen