Shaker Qandi Aur Khubani Ka Soup Tips in Urdu - Shaker Qandi Aur Khubani Ka Soup Totkay - Tip No. 948

Urdu Totkay Shaker Qandi Aur Khubani Ka Soup شکرقندی اور خوبانی کا سوپ (Tip No. 948) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shaker Qandi Aur Khubani Ka Soup Recipe In Urdu

شکرقندی اور خوبانی کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 948

اشیاء:
شکر قندی 4عدد ابال کر باریک کٹی ہوئیں
پیاز 1عدد چھوٹا سائز باریک کتراہوا
چکن سٹاک اڑھائی کپ
خوبانی 1کپ گٹھلی کے بغیر
سنگترے کا رس 1کپ
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔ایک دیگچی میں آدھی پیاز شکر قند ی اسٹاک شامل کر کے ابالیں اورہلکی آنچ پر پکائیں جب خوبانی کچھ نرم ہو جائے تو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
2۔دوسری دیگچی میں پیاز خوبانی اور سنگترے کا رس ڈالیں اور تقریباََ 15منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب خوبانی کچھ نرم ہو جائے تو بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
3۔دونوں آمیزے دوبارہ سے الگ الگ کریں اور حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ شامل کریں۔
4۔اب شکر قندی کے امیزے کو سوپ ڈش میں انڈیلیں اور خوبانی کے امیزے کو چمچ کی مدد سے شکر قندی کے آمیزے کی سطح پر گراتے جائیں۔یہاں تک کہ خوبانی کا آمیزہ شکر قندی کے آمیزے پر سنگ مرمر کے ٹکڑوں کی طرح نظر آنے لگے ۔خیال رہے کہ خوبانی کا آمیزہ شکر قندی کے آمیزے کی نسبت گاڑھا ہو۔
غذائیت:
توانائی 135کیلوریز
چکنائی 0.51گرام
جاذب چکنائی 0.01گرام
کولیسٹرول 0
فائبر 4.43گرام

More From Bachon Ke Soup