Suji Aur Andon Ka Halwa Tips in Urdu - Suji Aur Andon Ka Halwa Totkay

سوجی اور انڈوں کا حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Suji Aur Andon Ka Halwa Recipe In Urdu

انڈوں کی زردی پھینٹ لیں
پھر چینی اور زردی کو ملا کر پھینٹیں یہاں تک کہ یکجان ہو جائیں ساتھ میں گھی بھی شامل کر لیں
سوجی کو بھون کر الگ رکھ لیں
ایک پتیلے میں زردی، گھی اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں
دانہ بننے کے بعد زعفران کو کیوڑے میں ملا کر کیوڑے میں ڈال دیں
بھنی ہوئی سوجی اور دودھ بھی ملا دیں
بالائی پھینٹ کر ڈالیں اور ساتھ میں سبز الائچی کے دانے، بادام، اخروٹ اور پستہ بھی ڈال لیں، مدہم آنچ پر پکنے دیں
چینی کا پانی خشک ہو جائے دودھ، بالائی اور شیرہ جذب ہو جائیں اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو اتارلیں
اگر اس وقت مزید آدھ پاؤ کھویا ڈال لیں تو لطف دو چند ہو جائے گا
طباق میں حلوا انڈیلئے، بادام، پستہ اور اخروٹ باریک کتر کر چھڑکیں ورق لگائیں
کسی موسمی پھل کی قاشیں اور پھولوں کی پتیاں سجائیں اور مزید لے لے کر شوق فرمائیں

More From Eggs - مزید