Yogurt Korma Roast Tips in Urdu - Yogurt Korma Roast Totkay - Tip No. 7430

Urdu Totkay Yogurt Korma Roast یوگرٹ قورمہ روسٹ (Tip No. 7430) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Yogurt Korma Roast Recipe In Urdu

یوگرٹ قورمہ روسٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7430

سب سے پہلے چکن کے بڑے ٹکڑے کر کے دھو لیں۔
پھر ایک پیاز کو کچی پیس لیں اور دو پیاز کو باریک کاٹ لیں۔
آدھا کپ دہی میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن پیسٹ‘پیاز پسی ہوئی‘نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر ملائیں اور چکن کے ٹکڑوں کو اس سے میرینیٹ کر کے ایک گھنٹہ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر ایک کپ دہی میں نمک‘لال مرچ اور دھنیا پاؤڈر ملا کر رکھ لیں۔
پھر ایک کڑاہی میں 4 کھانے کے چمچ گھی کو گرم کریں اور مصالحے لگے ہوئے چکن کے ٹکڑوں کو تیز آنچ پر فرائی کر لیں۔
پھر ایک فرائنگ پین میں گھی کو گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کر لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر 1-2 منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں فرائی کی ہوئی چکن اور مصالحہ ملی ہوئی دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
15-20 منٹ بعد جب چکن گلنے پر آ جائے تو اس میں کیوڑہ ایسنس چھڑک کر ہلکی آنچ پر 5-7 منٹ دم پر رکھ دیں۔
ڈش میں نکال کر حسب پسند شرمال اور تافتان کے ساتھ سرو کریں۔

More From Chicken Korma