بند کریں
مزاح لطیفےہوٹل کے مینجر

مزید عنوان

ہوٹل کے مینجر
ہوٹل کے مینجر نے ایک ویٹر کو بلایا اور پوچھا۔ ”تمہاری میز نمبر پانچ والا گاہک ایک دم اٹھ کر تیزی سے باہر کیوں چلا گیا؟“ سر! اس نے کبابوں کا آرڈر دیا تھا۔“ ویٹر بتانے لگا۔ ”میں نے اسے بتایا کہ قیمہ ختم ہو گیا ہے اس لئے کباب تیار نہیں ہیں۔ اگر وہ کچھ انتظار کر لے تو میں تازہ قیمہ تیار کروا کر کباب بنوا دیتا ہوں۔ اس نے کہا کہ وہ انتظار کرے گا۔ میں کچن میں گیا تو وہاں آپ کا کتا دروازے کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔ میرا پاوٴں غلطی سے اس کی دم پر پڑ گیا۔ اس پر اس نے اس زور سے چیخ ماری کہ گاہک تیزی سے اٹھ کر چلا گیا۔

(167) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان