پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب

یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا کیا گیا، یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی،اپوزیشن رہنماءکی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 27 اپریل 2024 11:05

پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
اسلام آ باد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل2024 ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا کیا گیا، یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی،گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی آئے گی ۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے۔دریں اثناءاسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، عمر سلطان، عامر مغل، فیصل جاوید، شبلی فراز اور علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ جس پر وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ علی امین کے آج کافی کیس ہیں، کسی دوسری عدالت میں موجود ہیں، اس مقدمے میں کافی لوگوں کی ضمانت ہو چکی ہے، آج ہم اس پر دلائل دینا چاہتے۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود آئے نہ ان کا وکیل آیا ہے، ضمانت خارج کرنے کا اصول سب کیلئے ایک ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم سب علی امین کی نمائندگی کر رہے ہیں، سب ان کے معاون وکلاءہیں ، عمر ایوب نے کہا کہ بابر اعوان بیمار ہیں میری طرف سے وہی دلائل دیں گے۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بابر اعوان سے زیادہ مجھے عمر ایوب آپ کی طبیعت خراب لگ رہی ہے ، جس پر عمر ایوب نے کہا کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments