آئی ایم ایف مشن کی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان

عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی پالیسی سطح مذاکرات کے اختتام پر وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، اضافی فنڈنگ کیلئے شہباز شریف خود آئی ایم ایف مشن سے بات کریں گے۔ ذرائع

Sajid Ali ساجد علی پیر 13 مئی 2024 12:11

آئی ایم ایف مشن کی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2024ء ) نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کی سیاسی جماعتوں کےاہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ہفتے کے دوران ملاقات متوقع ہے، آئی ایم ایف کی پالیسی سطح مذاکرات کے اختتام پر وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، اضافی فنڈنگ کیلئے شہباز شریف خود عالمی ادارے کے مشن سے بات کریں گے، اس دوران وزیراعظم اور آئی ایم ایف کے درمیان سخت معاشی پالیسیاں جاری رکھنے پر بات ہوگی، آئی ایم ایف مشن وزیراعظم سے نئے قرض اہداف کی یقین دہانی پر بات کرے گا، اس کے علاوہ آئی ایم ایف مشن کا سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے، مشن کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے بھی جلد ہی ملاقاتیں ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی ادارے ’آئی ایم ایف‘ کا آئندہ بجٹ کیلئے اہم اہداف پر اتفاق ہوچکا ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق ہونے کے بعد آئندہ مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حکومت قرض نہیں لے گی، بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر بروقت کی جائیں گی، اس کے علاوہ ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہو گا، اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ، وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، ایف بی آر، شماریات بیورو، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات آئی ایم ایف لے گا جب کہ زرمبادلہ ذخائر بہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجرا کیا جائے گا اور درآمدات پابندی نہیں عائد ہو گی، انٹرنیشنل ٹرانزکشنز کیلئے بھی پابندی نہیں عائد کی جائے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments