کرینہ اور ایشوریہ کی نئی فلموں کیلئے تیاریاں جاری

بدھ 6 ستمبر 2017 12:18

کرینہ اور ایشوریہ کی نئی فلموں کیلئے تیاریاں جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء)بالی وڈ کی دو مشہور ہیروئنز کرینہ کپور اور ایشوریہ رائے بچن فلموں سے کچھ عرصے کی دوری کے بعد اب پھر سے اپنی نئی فلموں کی تیاریوں میں جت گئی ہیں۔ حال ہی میں دونوں اداکاراوں نے اپنی اپنی فلموں کیلئے شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی نئی فلم ' ویرے دی ویڈنگ' اور ایشوریہ نے 'فینے خان' کی عکسبندی شروع کردی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور سیف علی خان سے شادی کے بعد بیٹے کی ولادت تک بالی وڈ انڈسٹری سے دور رہیں ،حال ہی میں کرینہ نے نئی فلم کے سیٹ سے ایک سیلفی بناکر انپے فینز کیلئے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپ لوڈ کی۔ایشوریہ رائے کیساتھ 'فینے خان' میں انیل کپور اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ایشوریہ نے گزشتہ برس فلم ' اے دل ہے مشکل' میں رنبیر کپور کیساتھ کام کیا تھا۔ ان کی فلم کافی مقبول رہی تھی۔
وقت اشاعت : 06/09/2017 - 12:18:54

Rlated Stars :