اکشے کمار نے اپنے فلمی کیریئر کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھا دیا

فنی کیریئر کا پہلا چیک 5 ہزارروپے کا ملا‘ دوسرا اور تیسرا چیک بالترتیب 50 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ کا ملا تھا

بدھ 29 نومبر 2017 12:16

اکشے کمار نے اپنے فلمی کیریئر کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار جو مزاحیہ اداکاری میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے جس کے باعث ان کا شمار بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنے فلمی کیریئرکے کئی پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کئی دلچسپ واقعات بھی سنائے ۔

(جاری ہے)

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ فلم سے قبل کئی ماڈلنگ شوٹس بھی کئے اور مجھے اب بھی یاد ہے کہ اپنے فنی کیریئر کا پہلا چیک 5 ہزار روپے کا ملا تھا جس سے حاصل ہونے والی خوشی کو آج بھی محسوس کرتا ہوں تو خود کو تروتازہ پاتاہوں۔

انہوں نے کہا ترقی کی منزل آہستہ آہستہ طے کی جاتی ہے اور جب تک پہلے زینے پر پاو?ں نہ رکھا جائے باقی مراحل طے نہیں ہوسکتے اس لیے اپنی پہلی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔اس وقت کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کا کہنا تھا مجھے دوسرا اور تیسرا چیک بالترتیب 50 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ کا ملا تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا یہ وہ کامیابیاں ہیں جسکے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
وقت اشاعت : 29/11/2017 - 12:16:54

Rlated Stars :