فلم ’’بریلی کی برفی ‘‘ 18 اگست کوریلیز کی جائے گی

جمعہ 9 جون 2017 13:14

فلم ’’بریلی کی برفی ‘‘ 18 اگست کوریلیز کی جائے گی
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) بالی وڈ اداکار ایوشمن کھرانہ اور کریتی سنن کی فلم ’’بریلی کی برفی ‘‘18 اگست کوریلیز کی جائے گی۔فلم میں ایوشمن کھرانہ پرنٹنگ پریس کے مالک کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ کریتی سنن اور راج کمار رائو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلممیں کریتی بریلی کی رہائشی لڑکی بنی ہوئی ہیں جو بڑی دلیر ہوتی ہے اور اپنے فیصلوں پر کسی کا دبائو نہیں لیتی ۔

کریتی کے مطابق انہیں ان کے لئے یو پی کی لڑکی کا کردار تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوا ہے جس کو ادا کر کے انہوں نے بے حد انجوائے کیا۔26 سالہ کریتی نے کہا کہ انھوں نے فلم مین بریک ڈانس بھی کیا ہے جس نے ان کو بریلی کی روایتی لڑکی سے مختلف بنایا ہے۔فلم رواں سال 18 اگست کوسینما گھروں میں ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 13:14:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :