راجکمار کمار کی فلم بریلی کی برفی کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 10 جون 2017 13:01

راجکمار کمار کی فلم بریلی کی برفی کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) بالی وڈ اداکار راجکمار کمار کی فلم بریلی کی برفی کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ایشوینی تیواری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم بریلی کی برفی جس میں اہم کردار راجکمار کمار نبھا رہے ہیں کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،فلم 8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،یہ رومانوی طرز کی فلم ہے جو بھارتی شہر بریلی کی ثقافت پر بنائی گئی ہے،فلم کی دیگر کاسٹ میں شروتی ہاسن،کریتی سینن اور ایوشمان کھرانہ شامل ہیں،فلم کی عکسبندی اختتامی مراحل میں ہے اورجلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/06/2017 - 13:01:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :