فلم ’’باجی رائو مستانی‘‘ کی ریلیزکو 3سال مکمل

بدھ 19 دسمبر 2018 12:19

فلم ’’باجی رائو مستانی‘‘ کی ریلیزکو 3سال مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’باجی رائو مستانی‘‘ کی ریلیزکو 3سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی 2015ء میں بنائی گئی سپر ہٹ فلم ’’باجی رائو مستانی‘‘ کے گانے ’’دیوانی مستانی‘‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مستانی کی دلکشی، ہمت اور حوصلے کو 3سال ہو گئے ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ نے مراٹھا لیڈر پیشوا باجی رائو، دیپیکا پڈوکون نے رنویر کی واریئر کوئین مستانی اور پرینکا چوپڑا نے رنویر کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کیا۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:19:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :