دپیکا کے دولہا رنویر سارہ اور کارتک کیلئے میچ میکر بن گئے

آپ دونوں کو ملا کر بڑی خوشی ہوئی ، رنویر سنگھ

ہفتہ 22 دسمبر 2018 11:26

دپیکا کے دولہا رنویر سارہ اور کارتک کیلئے میچ میکر بن گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) دپیکا کے دولہا رنویر سنگھ چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کیلئے میچ میکر بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں ان کیساتھ سارہ علی خان جلوہ گر ہوں گی تاہم دونوں فلم کی ریلیز سے قبل تشہیر میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ ستاروں نے لوک میٹ ایوارڈز تقریب میں شرکت کی جس میں رنویر سنگھ سارہ علی خان اور اداکار کارتک آریان بھی شامل تھے۔اس دوران رنویر سنگھ نے سارہ اور کارتک کی ملاقات کروائی اور دونوں سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔گزشتہ دنوں سارہ علی خان اپنے والد کے ہمراہ بھارت کے مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ’وہ کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں وہ پسند ہیں‘۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کارتک آریان نے بھی اداکارہ کے بیان پر ایک انٹرویو میں سارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔رنویر سنگھ نے پہلی مرتبہ سارہ علی خان کو کارتک آریان سے شرارتی انداز میں متعارف کروایا اور کہا کہ بڑی خوشی ہوئی آپ دونوں کو ملا کر، اس دوران رنویر نے مزاحیہ انداز میں دل کا ایموجی بنا کر بھی دونوں کو تنگ کیا۔اس پر کارتک اور سارہ دونوں نے قہقہے بھی لگائے اور رنویر سنگھ کو چپ ہونے کا بھی کہا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد مداحوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ فلم کرنی چاہیے۔
وقت اشاعت : 22/12/2018 - 11:26:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :